اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی فوجیوں نے صوبے الانبار میں الکرمہ کے مشرقی علاقوں کی آزادی کے لئے، انجام دی جانے والی ایک بڑی کاروائی میں، اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن کے مطابق اس کاروائی کے پہلے روز چونتیس دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ سو بموں اور بائیس بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنایا گیا- سعد معن کا کہنا ہے کہ اس کاروائی کے دوران، داعش دہشتگرد گروہ کی، کئی گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ متعدد پکڑلی گئیں- سعد معن کے بقول داعش دہشتگرد گروہ کی فرنٹ لائن کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا- دوسری جانب عراقی فوجیوں نے قبائلیوں اور عوامی رضاکاروں کے تعاون سے، البغدادی کے شمال مغرب میں سات قصبوں اور دیہاتوں سے داعش دہشتگردوں کا صفایا کردیا اور ان تمام علاقوں پر، اب عراقی فوج کا مکمل کنٹرول ہوگیا ہے۔
.......
/169